نئی دہلی، 26 فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کی ایک عدالت نے آگسٹا ویسٹ لینڈ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر کیس میں نام نہاد بچولیے کرشچین مشیل کی عدالتی حراست کی مدت منگل کو ایک دن کے لئے بڑھا دی۔خصوصی جج اروند کمار نے سی بی آئی کی جانب سے درج کیس میں حراست میں توسیع دی ہے۔دبئی سے حوالگی کے ذریعے ہندوستان لائے گئے مشیل کو 22 دسمبر، 2018 کوای ڈی نے گرفتار کیا تھا۔اس سلسلے میں ای ڈی اور سی بی آئی کی تفتیش کے دائرے میں تین مبینہ بچولیے ہیں۔یہ ہیں مشیل، گدوکسکے اور کارلو گیروسا۔